بھٹکل:27/ جولائی(ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ کے ہندوبھائیوں کا ماری ہبا تہوار کا آج بڑی دھوم دھام سے آغاز ہوا۔ ماری دیوی کو جلوس کی شکل میں لاکر ماری کامبا مندر میں نصب کرکے پوجا پاٹ کرنے سے ماری میلے کا بدھ کی صبح شروعات ہوئی ۔
بھٹکل اور پاس پڑوس تعلقہ جات کے ہزاروں بھگت بدھ کی صبح سے ہی مندر پہنچ کر پوجا کر تے دیکھے گئے۔ مندر انتظامیہ کی طرف سے نامزد خود کار کارکنوں نے بھیڑ بھاڑ ہونے نہیں دی۔ مندر کے آس پاس کھلونے ، مٹھائی وغیرہ کے دوکان عارضی طورپر لگائے گئے تھے۔ کل جمعرات کو بھٹکل شہر سے متصل دیہات کے عوام میلے میں شریک ہونگے۔ شام چار بجے دیوی کی وداعی کے لئے پورے انتظامات کئے گئے ہیں۔ میلے کے پیش نظر پولس بندوبست کیا گیا ہے۔